سرکاری سکول ہفتے میں کتنےدن بند رہیں گے؟نوٹیفکیشن جاری

Nov 27, 2021 | 10:35:AM
سرکاری سکول کتنے دن بند رہینگے
کیپشن: سرکاری سکول بند فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)گورنمنٹ کی جانب سے جاری کئے گئے احکامات پر عمل کا آج پہلا روز ، تمام سکول بند ،سکولوں کو بڑھتی ہوئی سموگ کے پیش نظر آئندہ 15 جنوری تک 3 روز بند رکھنے کے نوٹی فکشن پر عملدرآمد کا آج پہلا روز ہے۔

نوٹی فکشن کے مطابق پرائیویٹ سکول تین روز ہفتہ ، اتوار ، پیر کے روز بند رہیں گے،سرکاری سکول چونکہ صرف اتوار کی چھٹی ہوا کرتی تھی اس لیے سرکاری سکول صرف ہفتہ اور اتوار دو روز بند رہیں گے،پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کی جانب سے چھٹیوں کے نوٹی فکشن پر اعتراض بھی ظاہر کیا گیا۔

 یہ بھی پڑھیں:طالب علم کا ڈانس، انتظامیہ نے بڑا ایکشن لے لیا

دوسری جانب طالبعلموں کا کہنا تھا کہ کیا سموگ صرف انہی تین روز زیادہ ہوتی ہے،چھٹیوں کے باعث تعلیمی حرج بہت زیادہ ہو رہا ہے۔

اس حوالے سے والدین کا کہنا تھا کہ انہیں نجی سکول کی فیسیں تو پوری ہی دینی پڑے گی جب کہ ورکنگ آورز میں کمی کردی گئی ہے۔ اسی طرح اساتذہ کا پریشانی ہے کہ طلبا کاسلیبس کیسے مکمل ہوگا۔

تعلیمی اداروں کی بندش نے والدین اور اساتذہ کی پریشانی بڑھا دی ہے جو مشکل سے بچوں کو پڑھائی کی جانب راغب کرتے ہیں پھر کوئی نہ کوئی مسئلہ آجاتا ہے۔نجی تعلیمی اداروں کے مالکان کو بھی تحفظات ہیں جو سکولوں کو بند کرنے سے انکار کر رہے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:مداحوں کیلئے بڑی خبر ۔۔ شاہد آفریدی نے حکومت کی پیشکش قبول کرلی