طالبہ سے زیادتی کرنیوالاسینئر جج مشکل میں۔۔ عدالت نے سخت فیصلہ سنا دیا

Nov 27, 2021 | 12:41:PM
لڑکی سے زیادتی کرنیوالا جج جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
کیپشن: سینئر جج گرفتارفائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) خیبر پختونخوا  کے ضلع لوئر دیر میں ریپ کیس میں گرفتار سینیئر سول جج کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

ضلع دیر پائین پولیس  کے مطابق گزشتہ روزایک لڑکی کے ساتھ زیادتی کرنیوالے سینئر سول جج کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ پشاور ہائی کورٹ نے ملزم جج کو دوشیزہ سے زیادتی کا الزام لگنے کے بعد معطل کر دیا۔

عدالت کا کہنا تھا کہ ملزم چاہے کوئی بھی ہو اور کسی بھی جرم میں ملوث ہو، اس کے ساتھ قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ 

یہ بھی پڑھیں:خاتون کو نیکی مہنگی پڑ گئی

 چترال سے تعلق رکھنے والی لڑکی کے مبینہ ریپ کا واقعہ تھانہ بلامبٹ کی حدود میں پیش آیا، جہاں کے ایک پولیس اہلکار شہزاد خان نے بتایا کہ ملزم کو گذشتہ رات اس وقت گرفتار کیا گیا جب متاثرہ لڑکی کی میڈیکل رپورٹ مثبت آئی۔

 متاثرہ طالبہ نے پولیس کو بتایا کہ تین ماہ قبل خود کو سینئر سول جج ظاہر کرنے والے شخص نے ان کی بہن کی نوکری کے عوض 15 لاکھ مالیت کے زیورات  لئے تھے تاہم بعد میں انہیں زیورات واپس کرنے کے بہانے بلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔
 یہ بھی پڑھیں:سرکاری سکول ہفتے میں کتنےدن بند رہیں گے؟نوٹیفکیشن جاری