چرواہے کی سنی گئی،بیٹا اسکالر شپ پر مہران یونیورسٹی میں داخل

Nov 27, 2020 | 22:45:PM
چرواہے کی سنی گئی،بیٹا اسکالر شپ پر مہران یونیورسٹی میں داخل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سندھ کے ضلع عمرکوٹ کے چرواہے کے بیٹے علی رضا کو مہران یونیورسٹی جامشورو میں اسکالرشپ پر داخلہ مل گیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں ضلع عمر کوٹ کے غریب چرواہے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں غریب باپ حصول علم کا شوق رکھنے والے بیٹے سے کہتا ہے کہ پڑھائی چھوڑو، چار آنے بھی نہیں ہیں۔ویڈیو وائرل ہونے پر وائس چانسلر مہران یونیورسٹی اسلم عقیلی نے نوٹس لیا اور علی رضا کو مہران یونیورسٹی میں اسکالرشپ پر داخلہ دیدیا گیا ۔وائس چانسلر کا کہنا ہے کہ علی رضا کے تمام تعلیمی اخراجات یونیورسٹی برداشت کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ علی رضا نے انٹری ٹیسٹ پاس کیا لیکن تعلیمی اخراجات کی رقم نہیں تھی اور اسے شعبہ مائننگ انجینئرنگ میں داخلہ دیا گیا ہے۔وائس چانسلر کی جانب سے ایڈمیشن لیٹر ملتے ہی علی رضا اشک بار ہوگیا۔