پولیس کی کارروائی،باپ ،بیٹی اور ڈرائیور کو بازیاب کروا لیا

Nov 27, 2020 | 18:15:PM
پولیس کی کارروائی،باپ ،بیٹی اور ڈرائیور کو بازیاب کروا لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کندھ کوٹ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 17روز قبل اغوا کئے جانےوالے باپ،بیٹی اور ڈرائیور کو بازیاب کروالیا ۔ بازیاب کروائے جانےو الوں میں سائرہ شیخ، ہزارو شیخ اور پک ڈرائیور غلام میرانی شامل ہیں، ایس ایس پی امجد شیخ کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کےخلاف کارروائی جاری رہے گی۔
تفصیلات کے مطابق کندھکوٹ دورانی مھر تھانہ کے حدود میں جیئند جاگیرانی ڈکیت گینگ کےخلاف دوسرے روز بھی آپریشن جاری رہااور 17 روز قبل اغواہونے والی لڑکی سائرہ شیخ، اس کے باپ ہزارو شیخ اور پک اپ ڈرائیور غلام میرانی کوبازیاب کرالیا،ایس ایس پی امجد شیخ نے کہاکہ کندھ کو ٹ پولیس نے کامیاب آپریشن کرکے تینوں مغویوں کو بازیاب کروا لیاہے،کندھ کوٹ میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن جاری رکھا جائے گا ۔