پاکستان کرکٹ ٹیم کا عید الاضحٰی کے موقع پر نیک خواہشات کا اظہار

May 27, 2026 | 09:45:AM
پاکستان کرکٹ ٹیم کا عید الاضحٰی کے موقع پر نیک خواہشات کا اظہار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )پاکستان کرکٹ ٹیم کی جانب سے عیدالاضحیٰ کے موقع پر مداحوں اور امتِ مسلمہ کے لیے نیک تمناؤں اور خوشیوں بھرا پیغام جاری کیا گیا۔

پاکستان ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ میری طرف سے اور پاکستان ٹیم کی طرف سے آپ کو بہت بہت عید مبارک۔

فاسٹ بولرشاہین آفریدی نے مداحوں کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ میری طرف سے آپ سب کو عید بہت زیادہ مبارک ہو۔

قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے دنیا بھر خصوصاً پاکستان کے عوام کو عید کی مبارکباد دی جبکہ آل راؤنڈر شاداب خان نے کہا کہ میری طرف سے سب کو بہت بہت عید مبارک ہو۔

 یہ بھی پڑھیں:گوشت کم کھائیں، ڈاکٹرز کی وارننگ

اسی طرح فاسٹ بولرحارث رؤف نے تمام مسلمانوں کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد پیش کی۔

قومی کرکٹرز نے اپنے مشترکہ پیغام میں عوام پر زور دیا کہ عید کی خوشیاں اپنے رشتے داروں اور دوستوں کے ساتھ منائیں، اپنے آس پاس کے لوگوں کا خیال رکھیں۔

پاکستانی کرکٹرز نے اپنے پیغام میں کہا کہ جن لوگوں نے قربانیاں نہیں کی ان تک گوشت پہنچائیں تاکہ وہ بھی عید منا سکیں۔

کرکٹرز نے صفائی کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ گلہ محلوں کا خیال اور صفائی رکھیں کیوں کہ صفائی نصف ایمان ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان سمیت سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ریاستوں میں عیدالاضحیٰ آج مذہبی جوش وجذبے سے منائی جا رہی ہے۔