اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت اختتام،ڈالر مہنگاہو گیا

May 27, 2025 | 10:07:AM
 اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت اختتام،ڈالر مہنگاہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( 24 نیوز ) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت  اختتام ہوا، 100 انڈیکس 111 پوائنٹس کے اضافے سے 118332 کی سطح پر بند ہوا۔ 
 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 118807 پوائنٹس ریکارڈ ہوئی،100 انڈیکس کی کم ترین سطح 118143 پوائنٹس رہی،گزشتہ روز ہنڈریڈ انڈیکس 118221  کی سطح پر بند ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:کرکٹ میچ  نیا ریکارڈ،426 رنز کے تعاقب میں ٹیم 2 رنز پر آؤٹ

دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر مہنگاہو گیا، اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 11 پیسے مہنگا ہوگیا،انٹربینک میں ڈالر 282.06 روپے سے بڑھ کر 282.17 روپے پر بند ہوا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ درآمدی بل کی طلب پر روپے پر پریشر دیکھا جارہا ہے ،اپریل 2025 میں درآمدی بل 5 ارب 50 کروڑ ڈالر سے تجاوز ہوچکا ہے۔