شیخ رشید ،شاہ محمود قریشی سمیت پی ٹی آئی کے 9 رہنماؤں کے ڈپلومیٹک پاسپورٹ منسوخ

May 27, 2023 | 14:49:PM
شیخ رشید ،شاہ محمود قریشی سمیت پی ٹی آئی کے 9 رہنماؤں کے ڈپلومیٹک پاسپورٹ منسوخ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (اویس کیانی) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید سمیت پی ٹی آئی کے 9 رہنماؤں کے ڈپلومیٹک پاسپورٹ منسوخ کردیئےگئے۔

تفصیلات کے مطابق  تحریک انصاف کے جن رہنماؤں کے ڈپلومیٹک پاسپورٹ منسوخ کئے گئے ہیں ان میں سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، اسد عمر،  پرویز خٹک، اعظم سواتی اور علی امین گنڈا پور شامل ہیں،ان کے علاوہ فرخ حبیب، عون عباس بپی، زرتاج گل اور علی محمد خان کے ڈپلومیٹک پاسپورٹ بھی منسوخ کئےگئے ہیں۔

 عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا ڈپلومیٹک پاسپورٹ بھی منسوخ کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کو ایک اور بڑا دھچکا