حکومت کی پرتشدد جلسے جلوسوں کو سختی سے روکنے کی حکمت عملی تیار

May 27, 2022 | 16:14:PM
اسلام آباد رکاوٹیں
کیپشن: اسلام آباد پارلیمنٹ کے سامنے رکارٹیں کھڑی کی گئی ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کی زیر صدارت پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے پیش نظر امن وامان کاجائزہ اجلاس ہوا ۔اجلاس میں پی ٹی آئی کے 25 مئی کے لانگ مارچ کے نتیجے میں ملک بھر میں ہونے والے جانی ومالی نقصانات کی تفصیلات پیش کی گئیں ۔
تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ کی زیر صدارت اجلاس میں سیاسی جماعت کے پرتشدد جلسے جلوسوں کوسختی سے روکنے کیلئے حکمت عملی تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیاجبکہ اسلام آباد کی انتظامیہ کو فسادی مارچ کا راستہ روکنے کیلئے مزید موثر اقدامات لینے کی ہدایات بھی کی گئی ۔دارالحکومت اسلام آباد میں فتنہ، فساد اور شر پھیلانے والے جلسے، جلوسوں کے داخلے پرمستقل پابندی لگانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
اجلاس میں سیکرٹری داخلہ سمیت آئی جی پولیس پنجاب اور آئی جی پولیس اسلام آباد نے شرکت کی ۔ ضلع راولپنڈی،سرگودھا، فیصل آباد، سرگودھا، اورشیخو پورہ کے آر پی اوزبھی اجلاس میں شریک تھے ۔اجلاس میں پی ٹی آئی کے 25 مئی کے لانگ مارچ کے نتیجے میں ملک بھر میں ہونے والے جانی ومالی نقصانات کی تفصیلات پیش کی گئیں۔پی ٹی آئی کے لانگ مارچ میں شامل شرپسند عناصر کی پولیس، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں کی تفصیلات بھی پیش کی گئیں۔پی ٹی آئی رہنماو¿ں کے گھروں اور گاڑیوں سے برآمد اسلحہ کی تفصیلات بھی اجلاس میں پیش کی گئیں۔دارالحکومت اسلام آباد میں فتنہ، فساد اور شر پھیلانے والے جلسے، جلوسوں کے داخلے پرمستقل پابندی لگانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔اجلاس میں ریاست کی طرف سے امن و امان کو ہاتھ میں لینے والے شر پسند عناصر کے خلاف زیروٹولرنس پالیسی اپنانے کا فیصلہ کیا گیا،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دارالحکومت اسلام آباد میں جلسے جلوسوں کو انتظامیہ کیساتھ تحریری معاہدوں کے بعد اجازت دی جائیگی۔وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ فسادی جتھے اور شر پسند عناصر کے ہاتھوں ملک کو یرغمال بننے کی ہرگز اجازت نہیں دی جاسکتی،مستقبل میں کسی بھی فسادی لانگ مارچ جلوس کو دارالحکومت اسلام آباد میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائیگی،راناثنا اللہ نے مزید کہا کہ فسادی جتھوں کے ہاتھوں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں پر تشدد کی اجازت نہیں دی جاسکتی،پولیس کانسٹیبل کمال احمد کی شہادت کا واقعہ بہت دلخراش ہے۔شہریوں کے جان ومال کی ذمہ داری ریاست کی ہے، ریاستی ادارے امن وامان کو ہرصورت یقینی بنائیں۔ 
یہ بھی پڑھیں:نیا چیئر مین نیب کون ہوگا ؟؟نام سامنے آگیا