وزیراعظم کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ

Mar 27, 2026 | 21:07:PM
وزیراعظم کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )حکومت نے  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ،اس بات کا اعلان وزیراعظم شہباز شریف نے قوم سےخطاب کرتے ہوئے کیا ، انھوں نے کہا کہ  پیٹرول 95  روپے  اور ڈیزل 203 روپے بڑھانے کی سمری مسترد کی ہے ۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان دو محاذوں پر اہم ترین کردار ادا کررہا ہے،تیل کی قیمتوں کے قیامت خیز اضافے سے بچانے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں ،اجتماعی مشاورت سے پائیدار امن کی راہ ہموار کرنے کیلئے کوشاں ہیں ،دنیا ایک غیر معمولی اور مشکل ترین صورتحال سے گزر رہی ہے ،فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی مشرق وسطیٰ میں قیام امن کیلئے کردار ادا کررہے ہیں ۔

انھوں نے کہا کہ بحران سے بچنے کیلئے ترقیاتی بجٹ میں 100ارب روپے کی کٹوتی کی ہے ،ترقیاتی ممالک بھی شدید معاشی بحران کا شکار ہیں ،بحران کا مقابلہ کرنے کیلئے پہلے ہی تیاری مکمل کرلی تھی ،پٹرولیم قیمتوں میں 203روپے اضافے کی تجویز مسترد کردی ہے،اس ہفتےمیں مزید 56ارب روپے اضافی بوجھ وفاقی حکومت اٹھائے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ مجھے عوام کے معاشی تحفظ کے علاوہ اور کچھ عزیز نہیں،عالمی منڈی کے مطابق پٹرول 544روپے فی لٹر ہونا چاہئے تھا،آپ کو پیٹرول صرف 322 میں مل رہا ہے،کئی ممالک بحران کا شکار ہیں ،پمپس پر قطاریں لگ چکی ہیں ،متواتر تین ہفتوں میں 125ارب روپے کا تاریخی بوجھ حکومت نے برداشت کیا۔