ڈالر کی قدر میں کمی،روپیہ مزید تگڑاہو گیا

Mar 27, 2026 | 18:15:PM
ڈالر کی قدر میں کمی،روپیہ مزید تگڑاہو گیا
کیپشن: ڈالر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں مزید کمی ہو گئی۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں 3پیسے  کی کمی ہوئی  ۔انٹر بینک میں ڈالر  279.20روپے سے کم ہوکر 279.17روپے پر بند ہوا ۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر4 پیسے سستا ہوکر 280.23 روپے،یورو 70  پیسے سستاہوکر 324.85 روپے،برطانوی پاونڈ 92 پیسے کمی کے بعد 375.24 روپے کا ہوگیا۔
اوپن مارکیٹ میں یو اے ای درہم 3 پیسے مہنگا ہوکر 76.85 روپے جبکہ سعودی ریال 2 پیسے بڑھ کر 74.93 روپے پر پہنچ گیا۔

 ادھرپاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مندی پر اختتام  ہوا۔ہنڈریڈ انڈیکس 1200 پوائنٹس کمی سے 151707 کی سطح پر بند ہوا۔کاروبار کے دوران انڈیکس کی بلند سطح 153660 کم ترین سطح 151457 رہی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ہنڈریڈ انڈیکس 152907 کی سطح پر بند ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، انسولین مریضوں کی قوت خرید سے باہر ہو گئی