کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، پرویز خٹک نے اتحادیوں کے حوالے سے اہم بات بتادی

Mar 27, 2022 | 09:44:AM
وزیر دفاع پرویز خٹک، میڈیا سے گفتگو ، اسلام آباد ،ناراض ارکان 
کیپشن: وزیر دفاع پرویز خٹک (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ اتحادی ہمارے ساتھ رہیں گے، کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، ناراض ارکان سے رابطے میں ہوں، ہمارے دوست واپس آئیں گے۔

 اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ تمام اتحادیوں سے ملاقاتیں کئی روز سے جاری ہیں، اتحادیوں سے ملاقاتوں کے اچھے نتائج نکلیں گے،مخالفین کی سازشیں دم توڑ چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  تیز ہوائیں۔بادل بھی برسیں گے۔موسم کے حوالے سے اہم خبر