اداکارہ ثنا جاوید کتنے برس کی ہو گئیں؟ سالگرہ کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

Mar 27, 2022 | 00:18:AM
تنازعات، گھرنے والی معروف اداکارہ، ثنا جاوید،
کیپشن: اداکارہ ثنا جاوید، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)حال ہی میں تنازعات میں گھرنے والی معروف اداکارہ و ماڈل ثناءجاوید 29 سال کی ہوگئیں۔
سوشل میڈیا ایپلکیشنز پر وائرل ہونے والی ثنا جاوید کی سالگرہ کی تصویروں اور ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اپنے شوہرگلوکار عمیر جسوال کے ہمراہ کیک کاٹ رہی ہیں اور اس دوران گانوں پرخوب جھوم بھی رہی ہیں۔ثنا جاوید کی جانب سے اپنی سالگرہ پر کریم رنگ کا مغربی لباس زیب تن کیا گیا ہے جس میں وہ نہایت حسین نظر آ رہی ہیں۔ 


دوسری جانب ثناجاوید کی سالگرہ پر سیاسی پاکستان شوبز انڈسٹری اور متعدد اور معروف شخصیات بھی نظر آ رہی ہیں جن میں یاسر حسین، اقرا عزیز، اسد صدیقی، زارا نور عباس، عدنان صدیقی، ندا یاسر، یاسر نواز، فریحہ الطاف، شرمیلا فاروق و دیگر فنکار شامل ہیں۔