بےبا ک ماڈل ،اداکارہ صبا قمر کے ہونیوالے شوہر سے متعلق شرمنا ک انکشافات

Mar 27, 2021 | 17:41:PM
بےبا ک ماڈل ،اداکارہ صبا قمر کے ہونیوالے شوہر سے متعلق شرمنا ک انکشافات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ وماڈل صباقمر نے اپنی زندگی کا اہم فیصلہ کرتے ہوئے جلد شادی کرنے کا عند یہ دیا،ان کے ہونے والے شوہر کا نام عظیم خان ہے، سوشل میڈیا پر ان کے خلاف ایک صارف نے کمنٹس کرتے ان پرزیادتی اور قتل کے الزامات لگائے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کی اداکارہ صباقمر نے اپنی شادی کے بارے گزشتہ بتاتے ہوئے کہا تھا کہ ان کو اپنا جیون ساتھی مل گیا اور وہ جلد شادی کرنے والی ہیں، اداکارہ کے ہونے والے شوہر کا نام عظیم خان نے جو کہ بلاگر ہیں، سوشل میڈیا پر انکی شادی کی خبر نشر ہونے پر صارفین کی جانب سے نیک خواہشات اور دعاوں کا سلسلہ جاری ہے،ایک صارف نے انسٹاگرام سٹوریز کے ذریعے اداکارہ کے شوہر کے بارے لکھا کہ عظیم خان پر قتل اور زیادتی کی دھمکیوں کے الزامات ہیں۔
کمنٹس پر عظیم خان خاموش نہ  رہے،عظیم خان کا کہناتھا کہ قانون کے ہوتے کسی پر بغیر ثبوت الزام لگانے کی کیاضرورت ہے ، انہوں ایسے لوگوں کوبرساتی کیڑوں سے تشبیہ دی، عظیم خان نے صارف سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ اپنی شہرت اور مقبول بننے کے لئے کسی کی زندگی کو کیوں برباد کررہے ہیں؟ہم نکاح کریں گے، ایسا کرنے کا کیامقصد ہے آپ کا اور کیا فائدہ ہوگا؟