چھ سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنیوالے ملزم کو سزا سنا دی گئی

Mar 27, 2021 | 17:29:PM
 چھ سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنیوالے ملزم کو سزا سنا دی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) عمران نامی شخص نے ستمبر 2019 کو تھانہ نوشہرہ جدید کی حدود میں 6 سالہ ذکیہ کے ساتھ زنا بالجبر کرکے قتل کر دیا تھا ۔

تفصیلا ت کے مطابق عدالت نے نابالغ بچی سے زنا اور اسے قتل کرنے والے ملزم کو سزا سنا دی ۔ ملزم کو دو بار سزائے موت دو بار عمر قید اور پانچ پانچ لاکھ کی سزا مقدمہ میں ملزم عمران کو جرم ثابت ہونے پر سزا سنائی گئی ہے۔
 عمران نے چھ سالہ ذکیہ بی بی کو زیادتی کے بعد قتل کردیا تھا ۔پولیس نے بچی کے والد سعید کی مدعیت میں مقدمہ درج ہوا کیا۔خصوصی عدالت انسداد دہشت گردی ناصر حسین نے ملزم کیخلاف فیصلہ سنایا۔
 واضح رہے کہ اس سے قبل جھنگ کی عدالت نے دس سالہ بچی سے زیادتی و قتل کیس کا فیصلہ ایک سال بعدسنا یا تھا۔مجرم آصف کو جرم ثابت ہونے پر4سزائیں سنائیں گئیں۔مجرم کوبچی کوقتل کرنے پرسزائے موت کی سزاسنائی گئی۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج نے مجرم کو بچی کو اغوا کرنے پر عمرقید کی سزا کا حکم دیتے ہوئے بچی سے زیادتی کرنے پر10 سال قید اور دو لاکھ روپے جرمانہ کیا ہے۔
21نومبر 2020 کو پنجاب کے شہر اٹک کی عدالت نے کمسن طالبعلم کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم کو سزائے موت سنائی تھی۔
عدالت نے ملزم عبدالحئی کو7 سال قید بامشقت، عمر قید اور سزائے موت سنائی۔ملزم عبدالحئی نےگزشتہ سال 6 سالہ حذیفہ کو زیادتی کے بعدقتل کر دیا تھا۔ملزم کےخلاف مختلف دفعات کے تحت تھانہ فتح جنگ میں مقدمات درج تھے۔