لاہور: منشا بم کے تینوں بیٹے گرفتار،،، قبضہ کیس میں فرد جرم بھی عائد

Mar 27, 2021 | 11:56:AM
منشا بم کے بیٹے گرفتار
کیپشن: منشا بم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)  پلاٹ پر قبضے کی کوشش کرنے پر پنجاب پولیس ان ایکشن،،، دہشت کی علامت سمجھے جانے والےمنشا بم کے تینوں بیٹوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی کے مطابق منشا بم کے بیٹے عامر، عاصم  اور طارق  نے  ایک شہری کے پلاٹ پر قبضے کی کوشش کی تھی جس پر انہیں گرفتار کیا گیا ۔پولیس حکام کا کہنا ہےکہ ملزموں نے شہری سےگن پوائنٹ پرسونےکی چین اور نقدی بھی چھینی ۔ملزموں کے قبضے سے جدید اسلحہ برآمد کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

دوسری جانب ماڈل ٹاون کچہری  میں ملک منشا عرف منشا بم اور اسکے بیٹوں کے خلاف قبضہ کے 13 مقدمات میں بڑی پیشرفت  سامنے آئی ہے۔عدالت نے ملزموں پر 9 مقدمات میں فرد جرم عاٸد کرتے ہوٸے دیگر دو مقدمات میں ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب پولیس نے پہلے بھی  منشا بم کے 4 بیٹوں عامر منشا، عاصم منشا، طارق منشا اور فیصل منشا کو گرفتار کیا تھا  جبکہ منشا بم موقع سے فرار ہوگیا تھا ۔چاروں ملزموں کو حوالات میں بند  کرکے مقدمات درج کئے گئے  اور قبضے سے جدیداسلحہ، آٹو میٹک گنز اور پستول بھی برآمد کی گئی۔