کرکٹ :ڈپیارٹمنٹل ٹیموں کی فیس میں اضافہ

Jun 27, 2026 | 10:40:AM
کرکٹ :ڈپیارٹمنٹل ٹیموں کی فیس میں اضافہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ڈیپارٹمنٹل ٹیموں کی سالانہ فیس میں اضافہ کر دیا، ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کی نئی پالیسی کے حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سالانہ فیس کے اضافے سے کئی ڈیپارٹمنٹس نے تحفظات کا اظہار کر دیا۔ 

پی سی بی نے کھلاڑیوں کے ماہانہ معاوضے کی بھی کم از کم حد مقرر کر دی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیپارٹمنٹل گریڈ ون ٹیم کے لیے فیس ڈیڑھ کروڑ سالانہ اور گریڈ ٹو گولڈ ٹیم کی سالانہ فیس 42 اور سلور کی 40 لاکھ مقرر کر دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ ڈیپارٹمنٹس کے لیے گریڈ ون میں 1 کھلاڑی کو کم از کم ماہانہ 1 لاکھ 25 ہزار اور سالانہ 15 لاکھ روپے دینا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

گریڈ ٹو گولڈ کو 75 ہزار ماہانہ اور سلور کو 50 ہزار روپے ماہانہ دینا لازمی قرار دیا گیا ہے، ڈیپارٹمنٹس کے لیے کھلاڑیوں کے ساتھ 1 سال کا معاہدہ کرنا بھی لازمی ہو گا۔

مزید پڑھیں:سفیان مقیم نے پاکستان چھوڑنے کی افواہوں کو بےبنیاد قرار دیدیا

ذرائع کے مطابق تمام اخراجات ڈیپارٹمنٹس برداشت کرتے ہیں، سالانہ فیس میں اضافہ ڈیپارٹمنٹس کی حوصلہ شکنی ہے۔

 پہلے فیس 30 لاکھ کی گئی، پچھلے سال 50 لاکھ اور اب ڈیڑھ کروڑ کر دی گئی جو زیادتی ہے۔

کھلاڑیوں کو مناسب معاوضوں کی ادائیگی کی جاتی ہے، حد مقرر کرنا مناسب نہیں، یہ سالانہ فیس کے ساتھ اضافی بوجھ ہو گا۔

پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ فرسٹ کلاس، پریذیڈنٹ کپ ون ڈے اور پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو گولڈ اینڈ سلور کے حوالے سے پالیسی جاری کی گئی۔

گریڈ ون میچ فیس 10 ہزار روپے اور ریزور کو 5 ہزار جبکہ ڈیلی الاؤنس 5 ہزار الگ مقرر کی گئی ہے، گریڈ ٹو میں میچ فیس 5 ہزار اور ڈیلی الاؤنس 4 ہزار مقرر ہے۔

29 جون کو پی سی بی ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کا اہم اجلاس طلب کر لیا گیا، جس میں ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کے حوالے سے کیے جانے والے فیصلوں پر گفتگو ہو گی۔