سفیان مقیم نے پاکستان چھوڑنے کی افواہوں کو بےبنیاد قرار دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)نوجوان کرکٹر سفیان مقیم نے پاکستان چھوڑنے کی افواہوں کو بےبنیاد قرار دے دیا۔
انہوں نے ان افواہوں پر سوشل میڈیا پوسٹ میں وضاحت کی کہ میرے پاکستان چھوڑنے کی افواہیں بالکل بےبنیاد ہیں۔
سفیان مقیم کا کہنا تھا کہ میں اس وقت صرف ڈربی شائر فالکنز کےلیے ٹی20 کرکٹ کھیلنے کی غرض سے انگلینڈ میں ہوں۔
بائیں ہاتھ کے سپنر کا کہنا تھا کہ آپ سب سے گزارش ہے کہ مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میری پہچان، میری شان اور میرا وطن ہے، پاکستان ہمیشہ میرے لیے سب سے پہلے رہے گا، پاکستان زندہ باد۔
یہ بھی پڑھیں:تمام اندازے غلط۔۔! حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حیران کن فیصلہ