جوجماعتیں الیکشن میں حصہ لیں انہیں مخصوص نشستیں ملتی ہیں: اعظم نذیر تارڑ

Jun 27, 2025 | 21:19:PM
جوجماعتیں الیکشن میں حصہ لیں انہیں مخصوص نشستیں ملتی ہیں: اعظم نذیر تارڑ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وفاقی وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے کہا ہے کہ جوجماعتیں الیکشن میں حصہ لیں ان کو مخصوص نشستیں ملتی ہیں۔

اعظم نذیرتارڑ کا کہنا تھا کہ آج ہائی کورٹ کا فیصلہ ریویو ہوا ہے، ججزکی اکثریت نے فیصلہ جاری کیا ہے، اسی فارمولے پر صوبائی اسمبلیوں کی سیٹیں بھی طے ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ مقدمات کا فیصلہ آئین کی بنیاد پرہوتا ہے جوجماعتیں الیکشن میں حصہ لیں ان کومخصوص نشستیں ملتی ہیں۔

وفاقی وزیر قانون کا مزید کہنا تھا کہ قانونی اورآئینی پوزیشن یہی ہے، آزاد امیدوارمخصوص نشستوں کےحق دارنہیں ہو سکتے۔

یہ بھی پڑھیں:وزٹ ویزے کی مدت ختم ہونے پر پریشان تارکین وطن کیلئے سعودی حکومت کا بڑا اعلان
 

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: