سعودی عرب ؛وزٹ ویزوں کی مدت ختم ہونیوالے تارکین کیلئے ایک ماہ کی توسیع دینے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سعودی عرب کے محکمہ پاسپورٹ کی جانب سے وزٹ ویزوں کی مدت ختم ہونے والے تارکین وطن کیلئے مملکت سے روانگی کیلئے ایک ماہ کی توسیع دینے کا اعلان کیا گیا ہے ۔
سعودی محکمہ جوازات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نئے قانون کا آغاز یکم محرم 27 جون سے کر دیا گیا ہے جس کے مطابق ایسے وہ تمام تارکین وطن جو کسی بھی طرح کے وزٹ ویزوں کے حامل ہیں اور انکے ویزوں کی مدت ختم ہوچکی ہے وہ الیکٹرانک پلیٹ فارم ابشر کے تواسل سروس پر درخواست دے سکتے ہیں اور ادارے کی جانب سے مقررہ فیس اور جرمانے کی ادائیگی کے بعد انکے ویزوں میں ایک ماہ کی توسیع کر دی جائے گی جس پر وہ کسی سزا یا بھاری جرمانے کے بغیر اپنے ممالک کا سفر کر سکیں گے۔ محکمہ جوازات نے تمام اہل افراد پر زور دیا ہے کہ وہ اس ریلیف سے فائدہ اٹھائیں۔
یہ بھی پڑھیں:مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ، وزیراعظم شہبازشریف کا اہم بیان آ گیا