وزیراعظم کا مخصوص نشستوں سے متعلق آئینی بنچ کے فیصلے کا خیرمقدم
کیپشن: وزیراعظم شہباز شریف، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیراعظم شہبازشریف نے مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے آئینی بنچ کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے ، وزیراعظم شہباز شریف نے قانونی ٹیم کومبارکباد دی اور ان کی انتھک محنت پر پذیرائی کی۔
وزیراعظم شہبازشریف کاکہناتھا کہ فیصلے سے آئین و قانون کی بالادستی قائم ہوئی، قانون کی درست تشریح ہوئی،اپوزیشن حکومت کیساتھ ملکر ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کرے۔
یہ بھی پڑھیں:مخصوص نشستوں سے متعلق عدالتی فیصلے پر سینیٹر فیصل واوڈا کا موقف بھی سامنے آ گیا