محبت میں حد سے زیادہ توجہ اورتعریف خطرے کی علامت ہے: سائرہ یوسف

Jun 27, 2025 | 15:52:PM
 محبت میں حد سے زیادہ توجہ اورتعریف خطرے کی علامت ہے: سائرہ یوسف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ سائرہ یوسف نے کہاہے کہ محبت میں حدسے زیادہ تعریف اورتوجہ خطرے کی علامت ہے۔

معروف اداکارہ سائرہ یوسف نے ان علامات پر کھل کر بات کی ہے جو بظاہر محبت کا حصہ لگتی لیکن درحقیقت رشتے کو کمزور کرنے کی علامت ہوتی ہیں۔

سائرہ یوسف نے کہا ہے کہ جب کوئی مرد عورت سے بدتمیزی یا بدسلوکی کرے تو وہ بے چین ہو جاتی ہیں لیکن صرف یہی نہیں بلکہ محبت میں حد سے زیادہ توجہ دینا یا “مسلسل تعریف کرنا” بھی خطرے کی گھنٹی ہوسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سجل علی اور ہانیہ عامر باصلاحیت لیکن ایک کمی ہے: توقیر ناصر

سائرہ یوسف نے کہا کہ ابتدا میں یہ سب کچھ خوشگوار محسوس ہوتا ہے لیکن یہ وقتی جذبات ہوتے ہیں جو محبت کے نام پر رشتے کوغیرمتوازن بنا سکتے ہیں،اصل محبت وقت کے ساتھ پروان چڑھتی ہے، فوری شدت اکثر وقتی تعلقات کی نشاندہی کرتی ہے۔