عامرخان کی فلم"دنگل" پرپابندی لگانے کا افسوس ہوتا ہے: مریم اورنگزیب
والدین کے بعد میری زندگی میں شوہر نے اہم کردار ادا کیا،بہت زیادہ سپورٹ کرتے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سینئروزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں آج بھی عامرخان کی بالی ووڈ فلم "دنگل" کی پاکستان میں نمائش پر پابندی لگانے کاافسوس ہوتا ہے۔
مریم اورنگزیب نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر گفتگو کی۔
پنجاب کی سینئروزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ کوئی بھی سیاسی پارٹی کبھی بھی اپنے ممبران کو یہ نہیں کہتی کہ وہ اپوزیشن جماعت کے ارکان کی ذاتیات پر تبصرے کریں، یہ اس ممبر کے ذاتی خیالات ہوتے ہیں، اس میں سیاسی پارٹی کا کوئی عمل دخل نہیں ہوتا۔
انہوں نے کہاکہ وہ کبھی بھی کسی کی ذاتی زندگی پر تبصرہ کرنا پسند نہیں کرتیں اور ان کے خیال میں ایسا وہی کرتا ہے جس کے پاس عوام کو دکھانے کے لیے اپنی کارکردگی نہ ہو۔
مریم اورنگزیب نے اپنے شوہر کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ انہیں بہت زیادہ سپورٹ کرتے ہیں، اگر وہ یہ کہیں تو غلط نہیں ہوگا کہ ان کے والدین کے بعد ان کی زندگی میں ان کے شوہر نے اہم کردار ادا کیا ہے،ان کے بچے بھی شوہر کے پاس ہی رہتے ہیں کیونکہ وہ دونوں لڑکے ہیں،اس لیے انہیں لگتا ہے کہ ان کا شوہر کے ساتھ بیرونِ ملک رہنا ہی زیادہ مناسب ہے کیونکہ ان کے شوہر اپنے کام کے سلسلے میں زیادہ تر بیرونِ ملک ہوتے ہیں، جبکہ وہ خود یہاں اپنی سیاسی سرگرمیوں میں مصروف رہتی ہیں،اسی لیے بچے شوہر کے ساتھ رہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:سجل علی اورامیرگیلانی سکرین پرایک ساتھ،مداح پرجوش
مریم اورنگزیب نے کہا کہ انہیں بالی ووڈ فلم"دنگل" کی نمائش پر پابندی لگانے کا آج بھی افسوس ہے،جب وہ نئی نئی وزیر اطلاعات و نشریات بنی تھیں، تو سنسر بورڈ کی ٹیم ان کے پاس دستاویزات لے کر آئی اور انہوں نے بغیر فلم دیکھے اس پر پابندی لگا دی، جس پر اب انہیں افسوس ہوتا ہے،پابندی لگانے کے ڈیڑھ سال بعد انہوں نے عامر خان کی یہ فلم دیکھی، تو اس وقت سے انہیں اس فیصلے پر افسوس ہونے لگا۔
واضح رہے کہ عامر خان کی فلم "دنگل" 2016 میں ریلیز ہوئی تھی جس نے دنیا بھر سے کروڑوں کی کمائی کی تھی۔