امریکہ سے مذاکرات کا فیصلہ نہیں ہوا: ایرانی وزیر خارجہ

Jun 27, 2025 | 10:51:AM
امریکہ سے مذاکرات کا فیصلہ نہیں ہوا: ایرانی وزیر خارجہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ایرانی وزیرخارجہ کی اگلے ہفتے امریکا کیساتھ مذاکرات کی تردید کردی۔

ایرانی ٹی وی کو انٹرویو میں ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ امریکا سے دوبارہ مذاکرات کا فی الحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

جائزہ لے رہے ہیں کہ امریکا سے سفارت کاری ملکی مفاد میں ہے یا نہیں۔

عباس عراقچی نے کہا کہ مذاکرات کے 5 دورکے بعد اسرائیل اورامریکا کی جانب سے جوہری تنصیبات پرحملے کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ ان حملوں کے بعد مذاکرات کا عمل روک دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے نیٹو سربراہی اجلاس کے بعدکہا تھا کہ امریکا اگلے ہفتے ایران سے بات کرنے جا رہا ہے

ٹرمپ نے کہا تھا کہ ہم ممکنہ طور پر ایک معاہدے پر دستخط کر سکتے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے بتایا کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی بہت اچھی جا رہی ہے۔

 اسرائیل کو ایران پر فضائی حملے روکنے کی تنبیہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا اسرائیل جنگ بندی پر لوٹ آیا ہے۔