ایران کیساتھ جنگ، اسرائیل کا اربوں ڈالر کا نقصان

Jun 27, 2025 | 10:02:AM
ایران کیساتھ جنگ، اسرائیل کا اربوں ڈالر کا نقصان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ایران کے  ساتھ جنگ میں اسرائیل کو 6  ارب ڈالر کا معاشی نقصان پہنچنے کا انکشاف  ہوا ہے۔

 ایران سے جنگ کے دوران  اسرائیل کی جی ڈی پی میں ایک فیصد کمی کا امکان ہے جب کہ  اس جنگ میں  اسرائیل کو 6 ارب ڈالر کا معاشی نقصان اٹھانا پڑا۔

دوسری جانب اسرائیلی سینٹرل بینک کا کہنا ہے کہ جنگ سے اسرائیل میں  انفرا اسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا۔

ادھر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایک بیان میں کہا کہ  ایران کے خلاف فتح نے امن کے دروازے کھول دیے ہیں۔

 اس فتح سے امن معاہدوں میں ڈرامائی توسیع کا ایک موقع ہے جس پر ہم بھرپور طریقے سے کام کررہے ہیں۔

نیتن یاہو کا کہنا تھاکہ یرغمالیوں کی رہائی اور حماس کی شکست کا موقع ملا ہے جسے ہم ضائع نہیں کریں گے۔