عائزہ خان کا ماہرہ کے نام خصوصی پیغام

Jun 27, 2021 | 22:00:PM
 عائزہ خان کا ماہرہ کے نام خصوصی پیغام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک)اداکارہ عائزہ خان نےاداکارہ ماہرہ خان کیلئے شوبز میں 10 سال مکمل ہونے پر ان کے نام ایک پیغا م شیئر کیا ہے ۔

عائزہ خان نےانسٹاگرام پر  فلم 'پرے ہٹ لَو' کے گانے 'نوری' سے ماہرہ خان کی تصویر شیئر کی۔ساتھ ہی عائزہ خان نے اپنی بھی تصویر شیئر کی جس میں وہ ماہرہ خان جیسا لباس زیب تن کیے نظر آرہی ہیں۔

کیپشن میں عائزہ خان نے لکھا کہ ' مجھے یقین نہیں آتا کہ آپ کو انڈسٹری میں 10 سال ہوگئے اور آپ آج بھی صفِ اول کی اداکارہ ہیں'۔' ایسا اس لیے ہے کہ آپ نے  اپنے فن اور ایک کے بعد ایک پروجیکٹ سے مدا حو ں کو بہت زیادہ محظوظ کیا ہے'۔'آپ کی عمدہ فلموں سے لے کر آپ کے بلاک بسٹر ڈراموں تک ، آپ باعثِ فخر ہیں جنہوں نے بین الاقوامی سطح پر ہماری نمائندگی کی ہے'۔

View this post on Instagram

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

عائزہ خان نے مزید لکھا کہ 'میرے لیے آپ صرف دوست نہیں بلکہ ایک آئیڈیل ہیں، ایک لیجنڈ ہیں، جن کا میں اس دن سے احترام کرتی ہوں جب سے ہم پہلی بار ملے ہیں'۔انہوں نے لکھا کہ 'ہر چیز کے لیے آپ کا شکریہ، آپ کو ان تمام سالوں پر مبارکباد اور میں آپ کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہوں'۔ 'آپ ہماری ہیروئن ہیں اور ہمیشہ رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:ہانیہ کی گیٹا ر بجا تے نئی ویڈیو وا ئرل۔۔کمنٹس میں صا رفین نے گلو کا ر عا صم کو بھی شامل کر لیا