نوری آباد کے قریب مسافر بس اور ٹرک میں تصادم، 2 افراد جاں بحق،4 زخمی

Jul 27, 2025 | 18:09:PM
نوری آباد کے قریب مسافر بس اور ٹرک میں تصادم، 2 افراد جاں بحق،4 زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) نوری آباد کے قریب M9 پر مسافر بس اور ٹرک میں تصادم ہوا حا دثے میں 2افراد جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہوئے۔ 

تفصیلات کے مطابق  کراچی سے لاڑکانہ جانے والی بس کو موٹرے 9 پر حادثہ پیش آیا جس میں 2 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوئے،جاں بحق افراد میں بس کا کنڈیکٹر بھی شامل ہے،بس ڈرائیور کی غفلت و لاپرواہی حادثہ پیش آیا۔ 

موٹروے پولیس و ریسکیو ادارے بروقت موقع پر پہنچے،زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا،موٹروے پولیس نے متاثرہ گاڑیاں ہٹا کر ٹریفک کی روانی بحال کی۔ 

ترجمان موٹر وے اینڈ ہائی وے پولیس کے مطابق متاثرہ گاڑیاں مزید قانونی کارروائی کیلئے نوری آباد پولیس کے حوالے کی گئیں۔  

یہ بھی پڑھیں : ملک بھرمیں مون سون کانیاسپیل،محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجادی