کولمبو ٹیسٹ میں کامیابی؛پاکستان نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

Jul 27, 2023 | 17:41:PM
کولمبو ٹیسٹ میں کامیابی؛پاکستان نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا
کیپشن: پاکستان کرکٹ ٹیم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کولمبو ٹیسٹ میں سری لنکا کیخلاف شاندار کامیابی کے بعد پاکستان نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا،پاکستانی ٹیم سب سے زیادہ ٹیسٹ سیریز جیتنے والی ٹیم بھی بن گئی۔
تفصیلات کے مطابق کولمبو میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان نے سری لنکا کو اننگز اور 222 رنز سے شکست دے کر سیریز 0-2 سے اپنے نام کر لی۔
گال میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان نے میزبان ٹیم کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی، اس فتح کے ساتھ ہی پاکستان نے سری لنکا میں پانچویں ٹیسٹ سیریز جیت کر ریکارڈ ب±ک میں اپنا نام درج کرلیا ہے۔
اس سے قبل سری لنکا میں آسٹریلیا، انگلینڈ 4،4 جبکہ بھارت نے 3 اور جنوبی افریقہ نے 2 مرتبہ سیریز اپنے نام کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ایل پی جی کی قیمت میں مزید 20 روپے اضافہ