سی ڈی اے کا چھاپہ، زلفی بخاری کا گھر سیل کر دیا گیا

Jul 27, 2023 | 09:28:AM
 پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زُلفی بخاری کا کہنا ہے کہ کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے چھاپا مارنے کے بعد ان کا گھر سیل کردیا ہے۔      
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زُلفی بخاری کی اسلام آباد رہائشگاہ پر سی ڈی اے  نے چھاپا مارنے کے بعد گھر سیل کردیا ہے۔   زلفی بخاری کے گھر چھاپہ اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس کے 40 سے زائد اہلکاروں نے مارا۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ’انتہائی گھٹیا حرکت کرتے ہوئے پولیس، سی ڈی اے اور نامعلوم افراد نے اسسٹنٹ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کی موجودگی میں میرے گھر پر چھاپہ مارا اور گھر سیل کر دیا۔‘

اُن کا مزید کہنا ہے کہ ’چھاپے کے وقت میرے ملازمین اور پالتو جانوروں کو سڑک پر پھینک دیا گیا‘۔

مزید پڑھیں:  قرآن پاک کی بے حرمتی: بحرین میں شدید احتجاج، سویڈن کے ناظم الامور طلب

پی ٹی آئی رہنما نے سوال اٹھایا کہ ’اتنا گرنے کے بعد کہ خالی نجی پراپرٹیز پر حملے کیے جائیں ریاست نام کی کیا چیز رہ گئی۔