قرآن پاک کی بے حرمتی: بحرین میں شدید احتجاج، سویڈن کے ناظم الامور طلب

Jul 27, 2023 | 00:18:AM
قرآن پاک کی بے حرمتی: بحرین میں شدید احتجاج، سویڈن کے ناظم الامور طلب
کیپشن: قرآن پاک کی برحرمتی: بحرین میں شدید احتجاج، سویڈن کے ناظم الامور طلب
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) قرآن پاک جلانے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے بحرین نے منانہ میں مقیم سویڈن کے ناظم الامور کو طلب کر لیا۔

بحرین نے سویڈن میں پولیس کی حفاظت میں سٹاک ہوم میں ملعون افراد کی جانب سے جانب سے قرآن پاک کے نسخے کو نذرآتش کے واقعے کی شدید مزمت کرتے ہوئے احتجاج کیا اور منانہ میں مقیم سویڈن کے ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کر لیا۔ بحرین حکومت کی جانب سے باقاعدہ طور پر ایک احتجاجی مراسلہ سویڈن کے ناظم الامور کے حوالے کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی سینیٹر ڈاکٹر زرقا کے 2 کلینک سیل ،کیا برآمد ہوا؟ پریشان کن وجہ بھی سامنے آگئی

بحرین کے سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق وزارتِ خارجہ نے سویڈن میں شرمناک واقعات کی شدید الفاظ میں مزمت کی، ان کو مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے، عالمی اصولوں اور قراردادوں کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔