کورونا وائرس کے حملے جاری،مزید 4 افراد جاں بحق

Jul 27, 2022 | 10:19:AM
کورونا وائرس کے حملے جاری،مزید 4 افراد جاں بحق
کیپشن: کورونا اموات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ملک بھر میں کورونا وائرس کے حملے پھر تیز ہو گئے، مزید 4 افرادجان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ 191 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ 

قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں میں 16ہزار 704 کوویڈ کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے620 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی، مثبت کیسز کی شرح 3 فیصد سے متجاوز ہو گئی۔

گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح ساڑھے 3 فیصد سے زائد ریکارڈ کی گئی۔