گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

Jul 27, 2022 | 09:33:AM
محکمہ موسمیات،بارشیں،اسلام آباد،پیشگوئی
کیپشن: گلگت بلتستان میں مطلع ابرآلود رہنے کا امکان ہے/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) گرمی سے ستائے شہریوں کے لئے اچھی خبر آگئی۔ ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ پنجاب میں راولپنڈی، مری، اٹک، چکوال، جہلم، سیالکوٹ، نارووال میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  مزید بارش کی توقع ہے۔

لاہور، اوکاڑہ، گوجرانوالہ، گجرات، فیصل آباد، منڈی بہاؤالدین میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  مزید بارش کی توقع ہے۔ جھنگ، خوشاب، میانوالی، حافظ آباد، بھکر، لیہ، ملتان، راجن پور میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خان اور سرگودھا میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  مزید بارش کی توقع ہے۔ خطہ پوٹھوہار، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارروال میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

سندھ میں کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص، سانگھڑ،مٹھی، ٹھٹھہ،بدین، عمر کوٹ ،تھرپارکر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  بارش کی توقع ہے۔ دادو، سکھر، کشمور، گھوٹکی، خیرپور، نوشہرو فیروز، شداد پور، لاڑکانہ، جیکب آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

 پڈ عیدن، شہید بینظیرآباد اور جام شورو میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ چند مقامات  پر موسلادھار بارش ہو سکتی ہے۔

بلوچستان میں ژوب، زیارت، بارکھان، لورالائی، بولان ،کوہلو، قلات، خضدار، لسبیلہ، نصیر آباد، جعفر آباد، سبی، مستونگ، کوئٹہ، چمن، پشین، آواران، خاران، دالبندین، پنجگور، تربت، ماڑا، پسنی، جیوانی اور گوادر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  مزید بارش کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا میں ایبٹ آباد، مانسہرہ، دیر، سوات، چترال، کوہستان، ہری پور، بونیر، بالاکوٹ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان ہے۔

 مردان، صوابی، نوشہرہ، چار سدہ، پشاور، خیبر، باجوڑ، مہمند، کرم، کوہاٹ بنوں، لکی مروت اور ڈی آ ئی خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، دیر، سوات، پشاور، مالاکنڈ اور باجوڑ میں موسلادھار بارش ہو سکتی ہے۔ کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

 گلگت بلتستان میں مطلع ابرآلود رہنے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔