آزاد کشمیر میں جمہوریت ہار گئی۔۔شاہد خاقان عباسی

Jul 27, 2021 | 18:22:PM
آزاد کشمیر میں جمہوریت ہار گئی۔۔شاہد خاقان عباسی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( 24 نیوز ) سابق وزیر اعظم شاہد خاقا عباسی نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے آزاد کشمیر میں بہت پر جوش اور بڑے جلسے کئے مگر انتخابی نتائج ہماری انتخابی مہم کی عکاسی نہیں کرتے ، ہم انہیں مسترد کر تے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کی رہائش گاہ پر ن لیگی رہنماﺅں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آزاد کشمیر کی انتخابی مہم میں مسلم لیگ ن کے قائدین اور ووٹر جس قدر پرجوش تھے اس کی نظیر نہیں ملتی مگر الیکشن کے عمل میں عوامی رائے کی حیثیت نہیں۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جو معاملات 2018 میں ہوئے وہی 2021میں سامنے آئے ہمارے امیدواروں اور کارکنوں کو بلا کر کہا جاتا ہے کہ وفاداریاں بدل لو۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کس طرح کہیں آزاد کشمیر میں شفاف انتخابات کرانے میں ناکام رہے ، معاملہ الیکشن کے دن نہیں شروع ہو اکچھ لوگ پیسے کے بل بوتے پر اقتدار میں آنا چاہتے ہیں ، دھاندلی الیکشن سے پہلے ہوئی ، غیر نمائندہ حکومت کس طرح کشمیر کاز آگے بڑھائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:سابق وزیراعظم آزاد کشمیر کا انتخابی نتائج کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان