نذیر چوہان کی گرفتاری، جہانگیر ترین نے اہم اجلاس بلا لیا

Jul 27, 2021 | 15:37:PM
نذیر چوہان کی گرفتاری، جہانگیر ترین نے اہم اجلاس بلا لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

   (24نیوز) پی ٹی آئی  کے رکن صوبائی اسمبلی( ایم پی اے)  نذیر چوہان کی گرفتاری کے بعد جہانگیرترین گروپ کی جانب سے اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا گیا، اراکین نے گرفتاری پر تشویش کا اظہار کیا اور اجلاس میں  موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

 تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے ایم پی اے   نذیر چوہان کی گرفتاری کے بعد ترین گروپ کے اراکین کے درمیان ٹیلیفونک رابطے ہوئےہیں  اور فیصلہ کیا گیا  کہ اجلاس طلب کیا جائے جس دوران آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ کیا جائے گا۔ 

 یادرہے کہ ریس کورس پولیس  نے پی ٹی آئی  کے ایم پی اے نذیر چوہان کوحراست میں  لیا ہے ، ان کے خلاف وزیر اعظم کے مشیر برائے احتساب چوہدری شہزاد اکبر  کی مدعیت میں  مقدمہ درج   تھا۔

دوسری جانب عدالت نے ممبر صوبائی اسمبلی نذیر چوہان کی ضمانت منظور کرلی ہے۔