نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کی چینی سفیر جیانگ زائی ڈونگ سے ملاقات

Jan 27, 2026 | 18:27:PM
 نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کی چینی سفیر جیانگ زائی ڈونگ سے ملاقات
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے بتایا کہ نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے آج وزارتِ خارجہ میں پاکستان میں چینی سفیر جیانگ زائی ڈونگ سے ملاقات کی۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے باہمی دلچسپی کے دوطرفہ امور پر تبادلۂ خیال کیا،علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال میں ہونے والی تازہ پیش رفت پر بھی آراء کا تبادلہ ہوا۔

طاہر حسین اندرابی نے بتایا کہ نائب وزیرِ اعظم نے اعلیٰ سطح روابط کے تسلسل کی اہمیت پر زور دیا،انہوں نے پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں :بلوچستان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی ، 10 دہشت گر د ہلاک