پی آئی اے اور لیزنگ کمپنی کےدرمیان معاملات طے، طیارہ واپس مل گیا

Jan 27, 2021 | 15:15:PM
پی آئی اے اور لیزنگ کمپنی کےدرمیان معاملات طے، طیارہ واپس مل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)قومی ائیرلائن کے ترجمان کے مطابق ملائیشیا میں طیارے کی ضبطگی کےمعاملے پر پی آئی اے اور لیزنگ کمپنی کی باہمی رضامندی سے ملائیشیا کی عدالت میں کیس خارج ہوگیاہے جس کے بعد طیارہ پی آئی اے کے حوالے کردیا گیا ہے۔

 ترجمان  قومی ایئرلائن کا کہنا ہے کہ طیارہ واپس لانے کے لئےعملے کو پاکستان سے روانہ کیا جارہا ہے۔ طیارے کی واپسی آئندہ دو روز میں متوقع ہے۔پی آئی اے جہاز کو مسافر پرواز کے طورپر آپریٹ کرکے واپس لے کرآئے گی۔

واضح رہےکہ 15 جنوری کو پی آئی اے کے بوئنگ 777 طیارے کو ملائیشیا کے کوالالمپور ائیرپورٹ پر ضبط کرلیا گیا تھا۔ملائشین سول ایوی ایشن حکام نے بتایا تھا کہ لیز کے واجبات ادا نہ کرنے کی وجہ سے عدالتی حکم پر پی آئی اے کے طیارے کو قبضے میں لیا گیا۔ جبکہ  بوئنگ 777 طیارے پر تعینات  پی آئی اے کے فضائی  عملے کو وطن واپسی کی اجازت  دی گئی۔