عوام جان چکےکون دشمن کے ہاتھوں میں کٹھ پتلی بنا ہوا ہے: وفاقی وزرا

Jan 27, 2021 | 12:11:PM
عوام جان چکےکون دشمن کے ہاتھوں میں کٹھ پتلی بنا ہوا ہے: وفاقی وزرا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وفاقی وزرا کا کہنا ہے کہ ماضی میں پاکستان کو 10 پرسنٹ، پاناما، پنٹ ہاؤس پائرٹس اور کرپشن کے گڑھ کے طور پر یاد کیا جاتا تھا۔ آج عمران خان پاکستان کے اچھے امیج کی وجہ ہیں۔عمران خان پاکستان بناتا رہے گا، سیاسی مخالف اپنی پارٹیاں تباہ کرتے رہیں گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ  خاندانی وراثت پر قائم سیاست کا انجام پی ڈی ایم جیسا ہی ہوتا ہے، اپوزیشن اتحاد کی بربادی کے ذمہ دار دو نومولود سیاسی وارث ہیں۔

دوسری جانب معاون خصوصی شہباز گل نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ عوام پہچان چکے ملک کو مثبت راہ پر لانے کیلئے کون مصروف عمل ہے اور کون اپنی کرپشن بچانے کیلئے دشمن کے ہاتھوں میں کٹھ پُتلی بنا ہوا ہے۔عمران خان کے ویژن کی وجہ سے 6 سال میں بلین ٹری منصوبے کی بدولت ماحول میں حقیقی تبدیلی آنا شروع ہوگئی۔انہوں نے کہا کہ سیاستدان اگلے الیکشن کا سوچتا ہے جبکہ لیڈر اگلی نسل کے مستقبل کا ضامن ہوتا ہے، وزیراعظم نے اپنے فیصلوں سے ثابت کیا ہے کہ وہ عالمی لیڈر ہیں۔