کورونا کی دوسری لہر میں پھر تیزی،24 گھنٹوں میں 74 افراد جاں بحق

Jan 27, 2021 | 08:00:AM
کورونا کی دوسری لہر میں پھر تیزی،24 گھنٹوں میں 74 افراد جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)کورونا وائرس کی دوسری لہر میں پھر تیزی آگئی،24 گھنٹوں میں مزید 74 افراد  جان کی بازی ہارگئے  جس کے بعد اموات کی تعداد 11 ہزار 450 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 37 ہزار 477  تک پہنچ چکی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں اب تک 77 لاکھ 64 ہزار 114 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 41 ہزار 285 نئے ٹیسٹ کئے گئےجن میں سے ایک ہزار 563 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق  اب تک 4 لاکھ 92 ہزار 207 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 165 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پنجاب میں ایک لاکھ 55 ہزار 214، سندھ میں 2 لاکھ 42 ہزار 793، خیبر پختونخوا میں 65 ہزار 953، بلوچستان میں 18 ہزار 765، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 903، اسلام آباد میں 40 ہزار 972 جبکہ آزاد کشمیر میں 8 ہزار 877 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

این سی اوسی کے مطابق  پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 74 اموات کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 11 ہزار 450 ہوگئی ہے۔ پنجاب میں 4 ہزار 646، سندھ میں 3 ہزار 925، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 857، اسلام آباد میں 469، بلوچستان میں 193، گلگت بلتستان میں 102 اور آزاد کشمیر میں 258 مریض جاں بحق ہوچکے ہیں۔