امن پسندہیں، خطرات کا بھر پور جواب دینگے:بیرسٹر گوہر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ پاکستان جہاں بھی ممکن ہو اپنے پڑوسی ممالک کے ساتھ امن قائم کرے گا۔
تاہم ملک کو درپیش کسی بھی خطرے کا مقابلہ کرنے سے ہرگز دریغ نہیں کیا جائے گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ اللہ پاکستان کو ہمیشہ محفوظ رکھے اور ہر دشمن کو انجام تک پہنچایا جائے گا۔
پاکستان کیخلاف افغانستان کی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز قوم کی دعاؤں سے اپنے ملک کا دفاع کریں گی اور پوری قوم کی دعائیں اور حمایت ان کے ساتھ ہیں۔
انہوں نے اپنے پیغام کے اختتام پر "پاکستان زندہ باد" کا نعرہ بھی لگایا۔
مزید پڑھیں:پاک فوج نے خطے میں پھر طاقت ثابت کر دی : بلاول بھٹو زرداری