افغان طالبان نے حملہ کرکے بھیانک غلطی کی، سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے:محسن نقوی

Feb 27, 2026 | 08:21:AM
افغان طالبان نے حملہ کرکے بھیانک غلطی کی، سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے:محسن نقوی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےکہا کہ افغان طالبان نے حملہ کرکے بھیانک غلطی کی، افغان طالبان کو سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے افغان طالبان کی جانب سےشہری آبادی کو نشانہ بنانےکی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ  بزدل دشمن نے رات کی تاریکی میں وار کیا اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی مذموم کوشش کی۔

 وزیرداخلہ نے افغان طالبان کی جارحیت کو ناقابل برداشت قرار دیتے ہوئے کہا کہ  افغان طالبان کی جارحیت پر پاک فوج نےمنہ توڑ جواب دیا، قوم مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:طالبان نے افغانستان کو بھارت کی کالونی بنا دیا ،اب کھلی جنگ ہے، دما دم مست قلندر ہو گا:خواجہ آصف