ابو ظبی کے ولی عہد پاکستان پہنچ گئے، صدر اور وزیراعظم نے استقبال کیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) ابوظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان پاکستان پہنچ گئے۔
اسلام آباد پہنچنے پر صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف نے معزز مہمان کا استقبال کیا، ابوظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان کو گلدستے پیش کئے گئے۔
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور آصفہ بھٹو سمیت دیگر اس موقع پر موجود تھے۔
ابوظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی اسلام آباد پہنچا، وفد میں وزراء، اعلیٰ حکام سمیت کاروباری شخصیات شامل ہیں۔