رمضان المبارک :برطانوی شاہ چارلس نے ملکہ کے ہمراہ مسلم کمیونٹی کیلئے کھجوریں پیک کیں

Feb 27, 2025 | 12:54:PM
 رمضان المبارک :برطانوی شاہ چارلس نے ملکہ کے ہمراہ مسلم کمیونٹی کیلئے کھجوریں پیک کیں
کیپشن: برطانوی شاہ چارلس کھجوریں پیک کرتے ہوئے
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)برطانیہ کے شاہ چارلس سوم اور ملکہ کمیلا نے رمضان کی آمد سے قبل مسلم کمیونٹی کے لیے کھجوریں پیک کی ہیں۔

برطانیہ میں رمضان المبارک 2025ء کی آمد کا جشن جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے،ایک جانب لندن کے میئر صادق خان نے رمضان لائٹس کا افتتاح کیا جو عید تک روشن اور امن و سلامتی کا پیغام دیتی رہیں گی،دوسری جانب شاہ چارلس سوم اور ملکہ کمیلا بھی رمضان کی آمد سے قبل اس کی تیایوں میں بھرپور حصہ لے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:سعودی حکومت نے رمضان المبارک کے دوران 45 ممالک میں قرآن مجید کے 12 لاکھ نسخے تقسیم کرنے کی منظوری دیدی  

لندن کی مسلم کمیونٹی کے لیے بھارتی ریستوران میں رمضان کی آمد کے سلسلے میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں برطانوی شاہی جوڑے نے شرکت کی اور باصلاحیت برطانوی مسلم خواتین کی خدمات کو خوب سراہا،اس تقریب میں برطانوی شاہی جوڑے نے غیر معمولی مسلم خواتین کھلاڑیوں سے لے کر فنکاروں اور عالمی رہنماؤں کے ایک گروپ کے ساتھ رمضان کی تیاریوں میں حصہ لیا اور ان کے ساتھ وقت گزارا۔

اس موقع پر انہوں نے مسلم کمونیٹی کے لیے افطار میں استعمال ہونے والی کھجوریں بھی پیک کیں، جو مقامی ہسپتالوں میں بھیجی جائیں گی،شاہی خاندان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے جاری ہونے والی ویڈیو میں شاہ چارلس سوم اور ملکہ کمیلا کو پُرجوش انداز میں کھجوریں پیک کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔