ہری پور، بس کھائی میں گر گئی، جاں بحق افراد کی تعداد 12 ہوگئی

Feb 27, 2024 | 18:32:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ہری پور کے علاقے خان پورمیں بس کھائی میں گرگئی جس کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ خان پورکے پہاڑی علاقہ بگراں کے قریب پیش آیا جہاں بس کھائی میں گرگئی۔

حکام نے بتایا کہ حادثے میں 12 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ خواتین سمیت 15 افراد زخمی ہوئے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ لاشوں اور زخمیوں کو خانپور اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ اس دوران بھی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

حادثہ تیز رفتاری کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے پیش آیا، حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے، خانپور تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔