سندھ سرکار مہربان،دوران ملازمت وفات پانے والے ملازمین کےبچوں کو نوکری مل گئی

Feb 27, 2023 | 22:14:PM
سندھ سرکار مہربان،دوران ملازمت وفات پانے والے ملازمین کےبچوں کو نوکری مل گئی
کیپشن: سندھ حکومت لوگو(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)دوران ملازمت وفات پانے والے ملازمین کی اولاد کیلئے بڑی خوشخبری ،سندھ سرکار نے دوران ملازمت وفات پانے والے ملازمین کی اولاد کو سرکاری طور پر روزگار فراہم کردیا ۔
ًمحکمہ بورڈ آف روینیو میں 17 اسامیوں پر بھرتیاں کردی گئی،ایک چار سات اور 11 گریڈ کے ملازمین کی بھرتیاں کی گئی،بھرتی ہونے والوں میں اسداللہ ،امجد علی ،فرحان علی ،عاطف علی ،حسنین علی،اسد رزاق،دلدار علی ،عبدالرحیم ،کاشف ایاز ،حسیب رحمان شامل ہیں۔

ساجد علی، نادر علی ،صفیہ وزیر ،نینا ،حاکم علی شاہد ،ذین العابدین اور نواز علی کو بھی سرکاری ملازمت مل گئی۔ 
محکمہ بورڈ آف روینیو نے نئی بھرتیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،17 ملازمین کی بھرتیاں فوتی کوٹے پر کی گئی  ہے۔

سندھ سرکار نے سندھ پولیس کے شہداء افسران کی اولاد کو بھی ملازمت دینے کا فیصلہ کرلیا،شہداء کوٹے پر 11 گریڈ کے سب انسپیکٹرز کی بھرتیاں کردی جائیں گی،سب انسپیکٹرز کی بھرتیاں آئی بی اے کے ذریعے کی جائیں گی۔

آن لائین درخواستیں جمع کروانے کی تاریخ کل ختم ہونے تھی ،سندھ سرکار نے 20 مارچ تک توسیع کردی،ملازمت کے خواہشمند20 مارچ تک آن لائین اپلائی کر سکتے ہیں۔