چینی جوڑے کو 7بچے پیدا کرنا مہنگا پڑ گیا

Feb 27, 2021 | 23:03:PM
چینی جوڑے کو 7بچے پیدا کرنا مہنگا پڑ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) چین میں سات بچے پیدا کرنے کے جرم میں وا لدین کو کروڑوں روپے جرمانہ ادا کرنا پڑا ۔

تفصیلات کے مطا بق چین میں 2 سے زائد بچوں کی پیدائش پر پابندی  اور اس قانون کی خلاف ورزی کرنے والے جوڑوں کو بھاری جرمانہ ادا کرنا پڑتا ہے۔ 
اس چینی جوڑے کے ایک سے 14 سالہ 5 بیٹے اور 2 بیٹیاں ہیں۔ تیسرے بچے کی پیدائش سے انہیں ہر بچے کی پیدائش پر جرمانہ ادا کرنا پڑتا تھا جو مجموعی طور پر ڈھائی کروڑ روپے بنتے ہیں۔
زیادہ بچوں کی خواہش 34 سالہ زینگ رہنگ کی تھی جب کہ ان کے 39 سالہ شوہر بھی بڑے خاندان کو زیادہ اہم سمجھتے ہیں۔ جوڑے کا کہنا ہے کہ جب وہ بوڑھے ہوجائیں گے تو یہ بچے ان کے پاس ہوں گے اور ان کا خیال رکھ پائیں گے۔