سلمان خان، کترینہ کیف اور عمران ہاشمی کی پوجا میں شرکت

Feb 27, 2021 | 12:22:PM
سلمان خان، کترینہ کیف اور عمران ہاشمی کی پوجا میں شرکت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بالی ووڈ کے اداکار سلمان خان  اور کترینہ کیف  8 مارچ سے ممبئی میں شروع ہونیوالی فلم’’ٹائیگر-3‘‘ کی شوٹنگ حصہ لے رہے ہیں۔ فلم کی شوٹنگ سے پہلے سلمان خان، کترینہ کیف اور عمران ہاشمی کی پوجا میں شرکت۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یشراج فلمز  اپنی ہر فلم کی شوٹنگ سے پہلےپوجا  کا اہتمام کرتے ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق، اس فلم میں عمران ہاشمی اس فلم میں ولن کے کردار میں ہوں گے۔ اس پوجا میں سلمان خان، کترینہ کیف، عمران ہاشمی اور فلم کے ڈائریکٹر منیش شرما موجود رہے۔ رپورٹ کےمطابق ’سلمان خان یشراج سٹوڈیو میں شاہ رخ کی ’پٹھان‘ کی شوٹنگ کے لئے آئے تھے۔ یشراج اپنے بینر تلے  دو فلموں’پٹھان‘ اور ’ٹائیگر-3‘  کو پروڈیوس کر رہا ہے۔ انہوں نے سوچا کہ اگر کترینہ کیف اور عمران ہاشمی دستیاب ہیں تو وہ وہاں پوجا کرسکتے ہیں۔  کترینہ کیف اور عمران ہاشمی کو کال کیا گیا اور دونوں ٹائم پر پوجا کے لئے سٹوڈیو پہنچ گئے‘۔ خبر یہ بھی ہے کہ پوجا کے بعد  کترینہ کیف نے شاہ رخ خان سے بھی ملاقات کی۔سلمان خان نے ’بگ باس-14‘ میں اپنی آنے والی فلموں کے بارے میں بات کی تھی۔ اس دوران انہوں نے ’رادھے‘، ’ٹائیگر-3‘، ’پٹھان‘، ’کبھی عید کبھی دیوالی‘ کا نام لیا تھا۔ سلمان خان اور شاہ رخ خان اکثر ایک دوسرے کی فلموں میں بطورمہمان اداکار کام  کرتے رہتے ہیں۔ سلمان خان نے شاہ رخ خان کی ’کچھ - کچھ ہوتا ہے‘، ’زیرو‘ اور ’پٹھان‘ میں بطور مہمان اداکار کام کیا ہے تو شاہ رخ خان، سلمان خان کی ’ہردل جو پیار کرے گا‘ اور ’ٹیوب لائٹ‘ میں گیسٹ اپیئرنس میں نظر آچکے ہیں۔ اب دیکھنا ہوگا کہ کیا شاہ رخ خان ’ٹائیگر-3‘ اور ’کبھی عید کبھی دیوالی‘ میں بھی بطور مہمان اداکار کام کرتے نظر آئیں گے۔