سہیل آفریدی کی لاہور آمد ،سڑک بلاک کرنےپرکئی گرفتار

Dec 27, 2025 | 21:17:PM
  سہیل آفریدی کی لاہور آمد ،سڑک بلاک کرنےپرکئی گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) خیبر پختونخوا کے  وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کی لاہور آمد پر سڑک پر احتجاج کے لئے آنے والے پی ٹی آئی کارکنوں کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ احتجاج پی ٹی آئی کے کارکنوں کو مہنگا پڑ گیا۔
آج خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نجی دورے پر لاہور آئے تو ان کی آمد کے معوقع پر پی ٹی آئی کے بعض کارکنوں نے جیل روڈ پر احتجاج کیا۔ اس احتجاج کو لے کر تھانہ شادمان میں اے ایس آئی سہیل رضاکی مدعیت میں دوسرا مقدہ درج کر لیا گیا۔ 

 ایف آئی آر میں بتایا گیا کہ جیل روڈ پر آٹھ دس  افراد احتجاج اور حکومت مخالف نعرے بازی کر رہے تھے۔ ان  احتجاج کرنے والوں نے روڈ بلاک کر دیا تھا۔

 مظاہرین کو پہلے منتشر کرنے کی کوشش کی گئی، پھر پولیس نے ان مظاہرین کو پولیس نے گرفتار کرلیا جن میں ارسلان ، زین ساجد ، شفیق خان اور دیگر شامل ہیں۔

شادمان پولیس نے جیل روڈ سے گرفتار کئے گئے تمام افراد کو تھانے منتقل کر دیا۔ اب ا ان کے خلاف تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
مقدمہ سڑک بلاک کرنے اور پبلک لائف میں خلل ڈالنے  کی دفعہ 290/291کے تحت درج کیا گیا ہے۔