سونامزیدمہنگا، تمام ریکارڈ توڑ کر تاریخ رقم کردی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)عالمی اورمقامی مارکیٹ میں سونامزیدمہنگاہوگیا۔
مقامی صرافہ بازاروں کے مطابق سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث فی تولہ سونا 2300 روپے مہنگا ہو گیا۔
اس اضافے کے بعد سونے کی قیمت 4لاکھ 75 ہزار 662 روپے فی تولہ ہو گئی ہےجب کہ 10گرام سونا 1972 روپے اضافے کے ساتھ 4 لاکھ 7 ہزار 803 روپے کا ہو گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:مخصوص نشستوں پر بحال 19 ارکان قومی اسمبلی کو تنخواہوں کی ادائیگی کا فیصلہ
دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے،صرافہ بازار کے مطابق 10 گرام چاندی کی قیمت بڑھ کر 8 ہزار 800 روپے ہو گئی ہے۔