پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا مشترکہ مقصد ملک کو سیاسی اور معاشی طور پر مستحکم کرنا: ایاز صادق

Dec 27, 2025 | 15:24:PM
پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا مشترکہ مقصد ملک کو سیاسی اور معاشی طور پر مستحکم کرنا: ایاز صادق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کا ارادہ ایک ساتھ لمبی اننگز کھیلنے کا ہے اور دونوں جماعتوں کا مشترکہ مقصد ملک کو سیاسی اور معاشی طور پر مستحکم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست میں انہوں نے پیپلز پارٹی سے بہت کچھ سیکھا ہے۔

سکھر میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملکی سیاست، اتحادی حکومت، مذاکرات اور پاکستان تحریک انصاف سے متعلق مؤقف واضح کیا۔

قومی اسمبلی کے سپیکر ایاز صادق نے کہا کہ وہ پیپلز پارٹی اور دیگر اتحادی جماعتوں کے ووٹوں سے اسپیکر منتخب ہوئے ہیں، جس پر انہیں فخر ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ایاز صادق نے کہا کہ انہیں اس بات کا علم نہیں کہ کوئی 28ویں آئینی ترمیم آ رہی ہے یا نہیں۔

 انہوں نے کہا کہ وزیراعظم متعدد بار واضح کر چکے ہیں کہ حکومت ہر سطح پر ڈائیلاگ کے لیے تیار ہے۔

سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں وہ سہولتیں فراہم کی گئیں جو کسی اور قیدی کو نہیں ملتیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر پی ٹی آئی مذاکرات چاہتی ہے تو انہیں اسمبلی کے اندر آنا ہوگا، کیونکہ بات چیت کا واحد فورم پارلیمنٹ ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ مذاکرات ایک ٹیبل پر بیٹھ کر ہی ہو سکتے ہیں اور سیاست میں مسائل کا حل بات چیت سے ہی نکلتا ہے۔