غیرصوبائی شادی، بغیر نکاح رہائش اور حمل پر بھاری جرمانے عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) چین کے ایک گاؤں نے غیر صوبائی شادی، بغیر نکاح ساتھ رہنے اور غیر شادی شدہ حمل پر جرمانے عائد کر دیے۔
ساؤتھ چائنہ مارننگ پوسٹ کے مطابق چین کے شہرلنکانگ کے ایک گاؤں میں شادی اور نجی زندگی سے متعلق سخت جرمانے عائد کیے جانے پر شدید عوامی ردِعمل سامنے آیا ہے۔
گاؤں کی انتظامیہ نے ایک نوٹس جاری کیاہے جس میں غیر صوبائی شادی، بغیر نکاح ساتھ رہنے اور غیر شادی شدہ حمل پر بھاری جرمانوں کا اعلان کیا گیاہے۔
یہ بھی پڑھیں:تائیوان کو اسلحہ فروخت کرنے پر چین نے 20 امریکی کمپنیوں اور 10 افراد پر پابندیاں عائد کردیں
نوٹس کے مطابق اگر کوئی شخص صوبے سے باہر شادی کرتا ہے تو اس پر 1500 یوان (60 ہزار روپے)جرمانہ عائد ہوگا، جبکہ بغیر شادی کے حاملہ ہونے پر 3000 یوان (ایک لاکھ 20ہزار روپے ) جرمانہ مقرر کیا گیا ہے،اسی طرح بغیر نکاح ساتھ رہنے والے جوڑوں کو ہر سال 500 یوان ادا کرنا ہوں گے، اگر شادی کے بعد 10 ماہ سے پہلے بچہ پیدا ہو جائے تو بھی 3000 یوان جرمانہ ہوگا۔
فیصلے پر سوشل میڈیا پرنہ صرف شدید تنقید ہورہی ہے بلکہ اسے غیر منصفانہ قرار دیا جا رہا ہے۔