تائیوان کو اسلحہ فروخت کرنے پر چین نے 20 امریکی کمپنیوں اور 10 افراد پر پابندیاں عائد کردیں

Dec 27, 2025 | 09:17:AM
تائیوان کو اسلحہ فروخت کرنے پر چین نے 20 امریکی کمپنیوں اور 10 افراد پر پابندیاں عائد کردیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )چین نے تائیوان کو اسلحہ فروخت کرنے والی 20 امریکی دفاعی کمپنیوں اور 10 افراد پر پابندیاں عائد کردیں۔

 غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پابندیوں کی زد میں آنے والے افراد کے چین میں موجود تمام اثاثے منجمد کردیے گئے، ان کا چین میں داخلہ بھی بند کردیاگیا۔

چینی حکام نے   مقامی تنظیموں اور کاروباری شخصیات کو پابندی کی زد میں آنے والے افراد کے ساتھ کام نہ کرنے کا بھی حکم جاری کردیا۔

چینی وزارت خارجہ کے مطابق چین امریکا تعلقات میں پہلی سرخ لکیر تائیوان ہے جسے عبور نہیں کیا جاسکتا۔

 یہ بھی پڑھیں:ایران نے تھرتھلی مچا دی

چینی وزارت خارجہ نے خبر دار کیا کہ  تائیوان کے معاملے پر کسی بھی اشتعال انگیزا قدام کا چین سخت جواب دے گا، وزارت خارجہ کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ   امریکا اسلحہ فراہم کرنے کی خطرناک کوششیں بند کرے۔

 چینی اقدام گزشتہ ہفتے تائیوان کو 11 ارب 10 کروڑ ڈالر کے ہتھیار فروخت کرنے کے  امریکی اعلان کے بعد سامنے آیا ۔